Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مانسہرہ میں گوجرہ پل سے گاڑی دریا میں جاگری، 8افراد جاں بحق

مانسہرہ میں گوجرہ پل سے گاڑی دریائے سرن میں جاگری،حادثے میں...
شائع 06 جون 2021 03:33pm

مانسہرہ میں گوجرہ پل سے گاڑی دریائے سرن میں جاگری،حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3بچے زخمی ہوگئے۔

مانسہرہ سے لساں نواب جانے والی بد قسمت سوزوکی گاڑی تھانہ پھلڑہ کی حدود میں گوجر پل سے دریائے سرن میں جا گری،حادثے میں 2 خواتین 3 کمسن بچوں سمت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

پولیس،مقامی لوگوں اور ریسکو 1122 نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی بچوں اور وفات پانے والوں کی لاشوں کو گنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

Mansehra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div