Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا کورونا ویکسین میں "غیر شرعی" عنصر کی خبر درست ہے؟

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کورونا...
شائع 07 جون 2021 09:13am

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور ویکسین لگوائیں۔

لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں، کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی، کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کورونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے گی۔

tahir ashrafi

Government of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div