Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تھپڑوں، انڈوں اور جوتا باری کا نشانہ بننے والے دیگر عالمی رہنما

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو گذشتہ روز ایک شخص نے تھپڑ رسید...
اپ ڈیٹ 10 جون 2021 09:45am

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کو گذشتہ روز ایک شخص نے تھپڑ رسید کردیا، کسی سیاست دان یا مشہور شخصیت پر اس طرح کا حملہ پہلی بار نہیں ہوا۔ ماضی میں بھی کئی اہم شخصیات پر جوتوں، تھپڑوں اور انڈوں سے حملے کیے جا چکے ہیں۔ جن میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ذیل میں ماضی میں پیش آنے والے ایسے ہی چند اہم واقعات کا حوالہ ہم پیش کررہے ہیں۔

٭نواز شریف، پاکستان

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا شمار بھی ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جن پر جوتے سے وار کیا گیا۔ نواز شریف کو 11 مارچ 2018 کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے جوتا مارا گیا ۔ حملہ آور نے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا الزام مسلم لیگ ن کی حکومت پر لگایا تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد حملہ آور اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ جن پر عدالت میں مقدمہ بھی چلایا گیا۔

اسکرین شاٹ/ آج نیوز
اسکرین شاٹ/ آج نیوز

٭ ما ینگ، تائیوان

سب سے زیادہ جوتے باری کا نشانہ بننے والے حکمران تائیوان کے صدر ماینگ رہے ہیں جن کو جوتوں کے وار سے بچانے کے لیے پولیس کو 16 ہزار ڈالرز خرچ کرکے 149 جال خریدنا پڑے۔ صدر ماینگ پر پہلی بار 19 اکتوبر 2013 کو کھیلوں کی ایک تقریب میں خطاب کے دوران جوتا پھینکا گیا تھا۔

بی بی سی
بی بی سی

٭پرویز مشرف، پاکستان

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر 2011 میں لندن میں ایک تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا۔ پرویز مشرف لندن میں اپنے حامیوں کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ حملہ آور کا جوتا پرویز مشرف کو نہ لگ سکا ۔ سیکیورٹی حکام نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے
انڈیا ٹوڈے

٭ جارج بش، امریکہ

14 دسمبر 2008 کو نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر جارج بش پر جوتوں سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچے تھے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی صدر پر اپنے دونوں جوتے پھینکنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی کو موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔

مڈل ایسٹ مانیٹر
مڈل ایسٹ مانیٹر

٭ غلام ارباب رحیم، پاکستان/سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم پر کراچی میں سندھ اسمبلی کی عمارت میں جوتے سے وار کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی ایک خاتون کارکن نے ارباب غلام رحیم کے چہرے پر انتہائی قریب سے اپنی جوتی مار دی تھی۔

٭ اسکاٹ ماریسن، آسٹریلیا

آسٹریلیا میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم سکاٹ موریسن پر خاتون نے انڈے سے حملہ کیا تاہم وہ اس میں بچ نکلے۔

آذربائیجان 24
آذربائیجان 24

٭فریزر ایننگز، نیوزی لینڈ

16 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ حملوں پر مسلمانوں کے خلاف بیان دینے والے ایک آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگز میلبورن شہر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب ان کے پیچھے کھڑے ایک نوجوان نے ہاتھ میں پکڑا انڈا ان کے سر پر دے مارا۔ سینیٹر فریزر کو انڈے کا نشانہ بنانے والے نوجوان کا نام ولیم کونولی تھا جو بعد میں ’ایگ بوائے‘ کے نام سے مشہور ہوا۔

واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن پوسٹ

٭ ہلیری کلنٹن، امریکہ

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر بھی 2014 میں جوتے سے حملہ کیا گیا۔ ایک خاتون نے ہلری کلنٹن پر اس وقت حملہ کیا جب وہ لاس ویگاس ہوٹل میں لیکچر دے رہی تھیں ۔ خاتون حملہ آور کا نشانہ خطا گیا اور بعد میں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

این ڈی ٹی وی
این ڈی ٹی وی

٭احمدی نژاد، ایران

جوتے سے نشانہ بننے والے حکمرانوں میں ایران کے سابق صدر احمدی نژاد بھی شامل ہیں۔ ان پر دورہ مصر کے دوران 5 فروری 2013 کو جوتے سے حملہ کیا گیا۔ حملہ کرنے والے شامی باشندے کا کہنا تھا کہ ایران، صدر بشار الاسد کی حمایت کر کے شام میں جنگ کو فروغ دے رہا ہے۔

انڈیا ٹی وی
انڈیا ٹی وی

٭ احسن اقبال، پاکستان

حال ہی میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے موقع پر سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کی جانب بھی جوتا پھینکا گیا جو ان کے سر پر لگا، جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں اور مسلم لیگ نواز کے ممبران قومی اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے صورت حال مزید خراب ہونے سے بچا لی۔

یو این نیوز
یو این نیوز

٭ وین جیا باؤ، چین

سابق چینی صدر وین جیا باؤ کو دو فروری 2009 میں اس وقت جوتا مارنے کی کوشش کی گئی جب وہ امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دے رہے تھے تاہم وہ جوتے کا نشانہ بننے سے بچ گئے تھے۔

ایشیا نیوز
ایشیا نیوز

٭ اروند کیجریوال، بھارت

بھارت کی ریاست نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کو موتی نگر میں ایک روڈ شو کے دوران اس وقت ناخوش گوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص نے ان کو تھپڑ دے مارا۔ حملہ کرنے والے 33 سالہ شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی
این ڈی ٹی وی

World Leaders

Slapped

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div