Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی طلب میں اضافہ

نیویارک ک:دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی...
شائع 14 جون 2021 12:06pm
کاروبار

نیویارک ک:دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوگیا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2سال کی بلند سطح73ڈالرفی بیرل پر پہنچ گئی۔

کورونا ویکسی نیشن میں اضافے اورسفری پابندیوں میں نرمی کے بعدبین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب بڑھ گئی۔

ایک ہفتےکے دوران برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافے سےمئی 2019کی بلند سطح 73ڈالر 9سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 1اعشاریہ 9فیصد اضافے سے 71ڈالر 24سینٹس فی بیرل ہوگئی،جو اکتوبر 2018کے بعد کی بلند سطح ہے۔

خام تیل کی طلب اور قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرتوانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اوپیک ممالک پر زور دیا ہے کہ خام تیل کی پیداوار بڑھائی جائے۔

coronavirus

New York

price increase

oil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div