Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

'زرعی شعبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے...
شائع 15 جون 2021 07:10pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر سید فخر امام نے وزیراعظم کو ملک میں گندم، چاول، مکئی، مونگ، پیاز اور آلو کی ریکارڈ پیداوار میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے زرعی شعبے کی بحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت چھوٹے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز منافع ملا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

pm imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div