Aaj News

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی 24 جون سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 24 جون سے ملک بھر میں ہڑتال کی...
شائع 22 جون 2021 05:51pm

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 24 جون سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کردیں گے۔ابتدائی طور پر دو روز کے لئے ہڑتال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔

Strike

Sales Tax

Comments are closed on this story.