Aaj TV News

BR100 5,205 Decreased By ▼ -24 (-0.45%)
BR30 26,756 Decreased By ▼ -198 (-0.74%)
KSE100 47,793 Decreased By ▼ -80 (-0.17%)
KSE30 19,161 Decreased By ▼ -32 (-0.17%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,004,694 2,819
DEATHS 23,016 45
Sindh 364,784 Cases
Punjab 352,682 Cases
Balochistan 29,494 Cases
Islamabad 85,519 Cases
KP 141,627 Cases

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے عوام کو ٹیلیفون کالز پر عائد کئے گئے ٹیکس سے بچنے کا طریقہ بتا دیا۔

ہمایوں اختر خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں پانچ منٹ سے لمبی موبائل فون پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے کہا، 'نوجوانوں کو کہتا ہوں اب رات کو لمبی کالیں نہ کریں اب اس پر ٹیکس لگے گا، شاید اس سے کچھ بہتری ہو۔'

انہوں نے مزید کہا، 'کام کی بات تو پانچ منٹ میں ہو جاتی ہے، اگر لمبی بات کرنی ہو تو پانچ منٹ کی کال پوری ہونے سے پہلے بند کر کے دوبارہ کال کر لی جائے۔'

دوسری جانب ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 5 منٹ سے زائد دورانیے کی کال مہنگی کردی جائے گی، بجٹ میں 5 منٹ سے زائد موبائل کال پر 75 پیسے اضافے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی موبائل فون کال پر پہلے ہی 19.5 فیصد ایف ای ڈی اور دیگر ٹیکسز عائد ہیں، پرانے ٹیکسز کے ساتھ 5 منٹ کی کال ایک روپیہ 98 پیسے کی تھی، نئے ٹیکس سے 5 منٹ سے زائد کی کال 2 روپے 72 پیسے کی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے پری پیڈ پیکیجز زیادہ مہنگے ہوں گے جو کم آمدن والے افراد استعمال کرتے ہیں، 5 منٹ سے زائد کی کال پر اس اضافے سے ٹیکس ریٹ 65 فیصد تک پہنچ جائے گا۔