Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ماہرہ کے بعد زارا بھی کنگ خان کی مداح

ماہرہ خان کے بعد زارا نور عباس بھی کنگ خان کی مداح نکلی ہیں ۔ شاہ...
شائع 29 جون 2021 09:47pm

ماہرہ خان کے بعد زارا نور عباس بھی کنگ خان کی مداح نکلی ہیں ۔ شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے بادشاہ میں ہوتا ہے اور فلم میں انکی موجودگی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے ۔ اور زیادہ تر انکی فلمیں سو کروڑ کے کلب کا حصہ بنتی ہیں ۔

انکی فلموں کی کامیابی کی وجہ سے ہی نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کنگ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

پہلے ماہرہ خان بھی اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کا دل بھی شاہ رخ خان پر آیا تھا تاہم اس وقت وہ صرف چھٹی کلاس کی طلبہ تھیں ۔

اب پاکستانی شوبز کی ایک اور اداکارہ زارا نورعباس بھی کنگ خان کی فین نکل آئی ہیں ۔

ٹوئٹر پر آسکا زارا کے سوال و جواب سیشن میں جب ایک صارف نے شاہ رخ خان کی پسندیدہ فلم سے متعلق سوال کیا کہ تو انہوں نے کہا کہ ایک نہیں ، ہر فلم ، ہر کمرشل ، ہر انٹرویو، ہر بات ۔ ۔ ۔

اس سے پہلے ماہرہ بھی کنگ خان کو پسند کرنے کا اعتراف کرچکی ہیں ۔ تاہم ماہرہ کا کہنا تھا کہ اس وقت محض وہ چھٹی کلاس میں پڑھ رہی تھیں۔

ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بھارت سے کئی فلموں کی پیشکش ہورہی تھی لیکن وہ مسلسل انکو ٹھکرارہی تھیں ، تاہم فلم رئیس کا انکار وہ نہ کرسکیں اور اسکی وجہ بھی فلم میں شاہ رخ خان کا ہونا ہی تھا۔

Source: Twitter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div