Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'برائے مہربانی ایرےغیرے کے ساتھ میرا نام جوڑنے سے گریز کریں'

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اور ویڈیو جاری...
شائع 29 جون 2021 10:57pm

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اور ویڈیو جاری کی ہے ۔ ویڈیو میں انہوں نے زور دیا ہے کہ کسی بھی ایرے غیرے شخص کے ساتھ ان کے نام کو نہیں جوڑا جائے ۔

ویڈیو میں حریم شاہ نے مزید کہا کہ وہ اس سے پہلے کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں تھیں اور نہ ہی کوئی ان کا بوائے فرینڈ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی انکے سوشل اکاونٹس پر جو تصاویر موجود ہیں ان کا مقصد محض پروموشن تھا۔

حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ اگر ہم اپنی آئی ڈیز پر کسی کے ساتھ ویڈیو بناتے ہیں یا تصاویر شیئر کرتے ہیں تو اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ ہم اسکے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔

حریم شاہ نے مزید کہاکہ پہلے وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں تھی اور اب جس کے ساتھ ہیں اسکا وہ اقرار کرچکی ہیں۔

ماضی میں حریم شاہ سے انکی شادی کے متعلق کئی مرتبہ سوالات کیے جاتے رہے ہیں اور ان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے بھی شادی کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم حریم نے ان افواہوں کو غلط قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب دوبارہ حریم کی شادی کی خبریں دوبارہ سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بنیں جب حریم شاہ نے اپنی ایک تصویر برائیڈل ڈریس میں انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ تاہم تئیس جون کو شیئر کی جانیوالی اس تصویر میں انہوں نے اس کے ساتھ کچھ بھی تحریر کرنے سے گریز کیا تھا۔

ایک چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ نے پی پی کے سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سے شادی کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حریم شاہ نے اس حوالے سے تصدیق تو کی ہے لیکن انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا ہے اور نہ انہوں نے یہ بتایا کہ کب اور کہاں ان دونوں کی شادی ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div