Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ٹریننگ کے دوران 2 درجن سے زائد بار زمین پر پٹخنا بچے کی جان لے گیا

تائیوان میں کراٹے کلاسز کے دوران 7 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔...
شائع 30 جون 2021 12:30pm

تائیوان میں کراٹے کلاسز کے دوران 7 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کو مبینہ طور پر ٹریننگ کے دوران دو درجن سے زائد بار زمین پر پٹخا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس اپریل میں ایک ٹرینر اور بچے کے ساتھی نے جوڈو کراٹے کی کلاس کے دوران 7 سالہ بچے کو پریکٹس کے دوران تقریباً 27 بار زمین پر پٹخا جس سے اس کے دماغ پر شدید چوٹیں آئیں۔

بعد ازاں متاثرہ بچہ کوما میں چلا گیا جس کے بعد اس کی زندگی کو بچانے کے لیے اسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کروانا پڑ گیا، تاہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے 70 روز بعد بچے کے والدین نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے حقائق سے پردہ اٹھایا۔

تائی پی ٹائمز کے مطابق 60 سالہ ٹرینر پر چھوٹے بچے کو جرم کے ارتکاب کے لیے استعمال کرنے اور بچے کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے، تاہم بعد ازاں جوڈو کراٹے ٹرینر نے صرف 3583 امریکی ڈالر میں اپنی ضمانت کروا لی۔

Taiwan