Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پندرہ سال بعد عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راو میں علیحدگی

بولی وڈ اسٹار عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راو کے درمیان 15 سال سے...
شائع 03 جولائ 2021 07:37pm

بولی وڈ اسٹار عامر خان اور انکی اہلیہ کرن راو کے درمیان 15 سال سے زائد رفاقت رہنے کے بعد طلاق ہوگئی ہے۔

دونوں نے اس حوالے سے اپنا ایک مشترکہ بیان جاری کیاہے اور اس میں اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ بیان میں دونوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اپنی زندگی کا نیا باب میاں بیوی نہ ہونیکی حیثیت سے شروع کرنے جارہے ہیں ، اور وہ دونوں علیحدگی کا کافی عرصے سے سوچ رہے تھے۔

پیغام کے آخر میں یہ بھی درج ہے کہ یہ طلاق انکی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفیر کا آغاز ثابت ہوگی۔

پہلے بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنست عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کے درمیان رومانس کی خبریں بھی گرم تھیں ۔ اور کامیاب فلم دنگل کے بعد جب فاطمہ ثناء شیخ نے فلم ٹھگ آف ہندوستان پر دستخط کیے تھے تو کہا جارہا تھا کہ ان دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات قائم ہیں ۔ اس وقت بھی یہ افواہیں تھیں کہ فاطمہ کیساتھ تعلقات کی افواہیں سن کر کرن راو کچھ پریشانی کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اس حوالے سے بات کرنے سے انہوں نے گریز کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div