Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈھاکا:بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے...
شائع 11 جولائ 2021 09:19am

ڈھاکا:بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ نے زمبابوے کیخلاف 150 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ میں محمود اللہ پہلی اننگز میں 150 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے تیسرے روز محمود اللہ نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو حیرت میں ڈال دیا۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ محمود اللہ 49 ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ 197 ون ڈے اور 89 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

آل راؤنڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2764، ون ڈے میں 4410 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1507 رنز بنا رکھے ہیں،اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ میں 43، ون ڈے میں 76 اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Retirement

Bangladesh

Dhaka

mehmood ullah

all rounder

test cricket

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div