Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'عمران خان نے تہیہ کرلیا ہے کہ غریب کو قبر میں پہنچا کر ہی دم لے گا'

ڈڈیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام وہ باغ ڈھونڈ رہے ہیں جسکا وعدہ 2018 میں کیا گیا۔لوگ اس انسان کو ڈھونڈ رہے ہیں جس نے سبز باغ دکھائے۔
شائع 17 جولائ 2021 06:32pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں عمران خان نے تہیہ کرلیا ہے کہ غریب کو قبر میں پہنچا کر ہی دم لے گا۔

ڈڈیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سنا ہے آج عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آرہا ہے۔سبز باغ دکھائے کہ 3 دن میں کرپشن ختم کردوں گا۔وزیراعظم ہاؤس سائیکل پر بیٹھ کرجاؤں گا۔

انہوں نے کہاعوام وہ باغ ڈھونڈ رہے ہیں جسکا وعدہ 2018 میں کیا گیا۔لوگ اس انسان کو ڈھونڈ رہے ہیں جس نے سبز باغ دکھائے۔وہ ایک بار نظرآیا تھا جب خالی بازار میں اپنے کیمرہ میں لیکر گیا۔

مریم نواز نے کہاباغ تو نوازشریف نے لگایا تھا۔نوازشریف کو عوام کی تکلیف کا احساس تھا۔نوازشریف کسی خوف کے بغیر عوام میں نکلتا تھا۔

انہوں نے کہاعمران خان صبح اٹھ کر سوچتا ہے کہ نوازشریف سے انتقام کیسے لینا ہے۔وہ رات کو سونے سے پہلے بھی سوچتا ہے کہ انتقام کیسے لینا ہے۔انتقام سے تمہیں خوشی تو ہوتی ہوگی لیکن غریب کا پیٹ نہیں بھرتا۔تمہارے انتقام سے مہنگائی کم نہیں ہوتی۔لوگوں کو جھولیاں اٹھا کرعمران خان کو بددعائیں دیتے ہوئے سنا۔کم سے کم 20 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی۔کیا 20 ہزار میں کسی غریب کے گھر کا بجٹ بن سکتا ہے؟

مریم نواز نےیہ بھی کہاعمران خان کے دور میں بجلی تو آتی ہی نہیں۔کہتا تھاکہ آرام صرف قبر میں ہے۔اس نے تہیہ کرلیا ہے کہ غریب کو قبر میں پہنچا کر ہی دم لے گا۔بنی گالہ کے محل میں 1،1 کلو چینی کا تھیلا نہیں آتا۔بنی گالہ کے محل میں بجلی نہیں جاتی۔کیونکہ بنی گالہ کے بلز اسکے اے ٹی ایمز دیتے ہیں۔یہ اے ٹی ایمز، چینی، آٹا، بجلی، گیس اور ایل این جی مافیا ہیں۔جنہوں نے پیسے دےکرپی ٹی آئی کےٹکسے لئےگھاٹےکاسودا کیا۔

انہوں نے کہاجب یہ کشمیرمیں آئےتوپوچھنا کہ کہاں ہے وہ ورلڈ کپ؟وہ ٹرمپ کی ثالثی اور وہ ورلڈکپ کدھر گیا؟عوام وہ ورلڈ کپ ڈھونڈ رہے ہیں جو تم کشمیر کو بیچ کر لائے تھے؟تمہارے لوگ نہتے کشمیریوں پر گولیاں چلارہے ہیں۔واقعی انہیں کسی کو بددعا ہے۔

انہوں نےیہ بھی کہاامور کشمیر کا وزیرآج کشمیر کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا۔یہ لوگ ایک توووٹ مانگ رہےتھے دوسری طرف پیسے بانٹ رہے تھے۔کیا کشمیری تمہیں بکاؤمال لگتے ہیں۔تم نے اور تمہارے وزیروں نے کشمیریوں کو دو ٹکے کے لوگ کہا۔کشمیری عوام پر گولیاں چلانے والے کو سلاخوں کےپیچھے پھینکا جائے۔اس کو بھارتی فوج کی طرح گولیاں چلانےپرعبرتناک سزادی جائے۔تم ہوتےکون ہو کشمیریوں کے جھنڈے کو ہاتھ نہ لگانے والے۔تم ہوتے کو ہو کشمیریوں پر گولیاں چلانے والے۔

انہوں نے مزید کہاکشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد ہمیشہ کےلئے خاموشی اختیار کرلی۔اچھا کیا،ورنہ جتنا بولتے اتنا کشمیر فروشی جھلکتی۔میرے پاس اطلاع ہے کہ عمران خان نے ساز باز کرلی ہے۔

انہوں نے کہاعمران خان آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے۔یہ اسی لئے کشمیر کا الیکشن چوری کرنا چاہتا ہے۔

Election Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div