Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پھر پابندی

پاکستان میں پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
شائع 21 جولائ 2021 04:58pm

پاکستان میں پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔

پی ٹی اے کے مطابق ایپ پر نامناسب مواد کی مسلسل موجودگی کے سبب پابندی لگائی گئی ہے۔

انتظامیہ نے مطلع کیے جانے کے باوجود مواد ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک سے پابندی ہٹادی تھی اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی ہے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے سے متعلق اپیل دائر کی گئی تھی ۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے یہ پابندی ہٹاتے ہوئے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ کیخلاف شکایت کنندا کی شکایت پر فیصلہ پانچ جولائی تک کرے ۔

اٹھائیس جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ سنایا تھا ، پہلے دو مرتبہ بھی ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی لگائی جاچکی ہے جس کے بعد اب دوبارہ تیسری مرتبہ یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div