Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

'شفاف الیکشن مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں انتہائی اہم ہیں'

ممبر الیکشن کمیشن آزاد کشمیر فرحت علی میر کہتے ہیں کہ صاف شفاف...
شائع 23 جولائ 2021 08:19pm

ممبر الیکشن کمیشن آزاد کشمیر فرحت علی میر کہتے ہیں کہ صاف شفاف الیکشن مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں انتہائی اہم ہیں، 25 جولائی کے الیکشن میں پاکستان بھر میں جہاں بھی ووٹرز ہیں انہیں بھی پولنگ سٹیشن دیا گیا ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن آزاد کشمیر فرحت علی میر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو آزادانہ رائے دہی کے مواقع ملنا چاہئے، آزاد کشمیر کے صاف شفاف الیکشن مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں انتہائی اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ مہاجرین کے حلقے پورے پاکستان میں موجود ہیں، بتیس لاکھ سے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے دھمکیوں سے متعلق سوال پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ جس نے دھمکی دی یالالچ دیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

فرحت علی میر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آزاد کشمیر الیکشن سے بھرپور تعاون کررہا ہے، پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں۔

دوسری جانب مختلف سیاسی رہنما آزاد کشمیر میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلارہےہیں اور اب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفر آباد میں خطاب کیا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بنی گالا کی ڈکٹیشن سےکشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، عمران خان نےمسلمانوں پرظلم کرنےوالےمودی کی کامیابی کی دعاکی، بنی گالا کی ڈکٹیشن سےکشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام نےتمام ریکارڈ توڑ دیئےہیں، مظفرآباد میں اتنا بڑاجلسہ پہلےکبھی نہیں ہو۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آزادکشمیرکےعوام پیپلزپارٹی کی3نسلوں کےساتھ ہیں، 25جولائی کو مظفر آباد میں تیر چلےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےختم ہونےکادعویٰ کرنےوالےمظفرآبادکےجیالوں کودیکھ لیں، آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بن رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام کوتبدیلی سےبچانےکیلئےووٹ مانگنےآیاہوں، کشمیرکافیصلہ کشمیریعوام کرینگے،کوئی اورنہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div