Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب: گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا...
شائع 24 جولائ 2021 08:07pm

پنجاب حکومت نے پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، 14 اگست سے قبل 18 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکیسن لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدرات میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں 40 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پولیو مہم کی طرز پر گلی گلی اور گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویکسینیشن کیلئے ضلع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 14 اگست تک 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے، ہدف کو پورا کرنے کیلئے لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ٹیچنگ اسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div