Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

'پی پی نے آزاد کشمیر کیلئے شروع دن سے کام کیا'

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےشروع دن سےآزاد...
شائع 24 جولائ 2021 08:28pm

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےشروع دن سےآزاد کشمیرکیلئےکام کیاہے۔ ہمیشہ کوشش کرتےرہےکہ فری اینڈ فیئرالیکشن ہوں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیشہ کوشش کرتےرہےکہ فری اینڈ فیئرالیکشن ہوں، پی پی نے باغ اورمظفر آباد میں تاریخی اوربڑےجلسےکیے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نےشروع دن سےآزاد کشمیرکیلئےکام کیاہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کیلئےشروع دن سے آواز اٹھارہےہیں، آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت ہراختیاراستعمال کررہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر کا الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر آزاد کشمیر میں گھوم رہےہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں اقتدار کے لئے طبلِ جنگ بج چکا ہے جس کا میدان سجے گا۔ آزاد کشمیر میں پولنگ کل ہوگی، جبکہ پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز ہوگیا ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔

تخت مظفرآباد پر حکمرانی کے لئے سیاسی جماعتوں کو دیا گیا انتخابی مہم کا وقت تمام ہوگیا۔ بلا چلے گا یا تیر، شیر دھاڑے گا یا ترازو کی ہوگی جیت، فیصلے میں بس ایک دن باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔

اتوار کے روز 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div