Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

نورمقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے نور مقدم قتل کیس میں...
شائع 27 جولائ 2021 07:32pm

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتارمرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو نو۔اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج شعیب اختر نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم کے علاوہ دوملازمین افتخار اور جمیل کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیااور بتایاکہ چاروں ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔

استدعا ہے کہ چاروں کو جوڈیشل کردیاجائے،اس موقع پر عدالت نےوکلاء سے استفسار کیاکہ پولیس نے جوڈیشل کی استدعا کی ہے، کیا آپ دلائل دیں گے؟ جس پروکلاء نے کہاکہ نہیں اگر جوڈیشل ریمانڈ پربھیج رہے ہیں تو ہم کوئی دلائل نہیں دیں گے۔

عدالت نے چاروں کو جوڈیشل کرتے ہوئے10 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی،اس موقع پرملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نےکہاکہ آپ ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کریں،جس پر عدالت نے کہاکہ اب تو ہم جوڈیشل ریمانڈ کا حکم دے چکے ہیں، وکیل نے کہاکہ آپ میری استدعا بھی اپنے حکم نامہ میں لکھ دیں،اس پر عدالت نے کہاکہ ٹھیک آپ کی استدعا بھی تحریری حکم نامہ میں لکھ دیتے ہیں۔

وکیل نے استدعاکی کہ میں نے اپنے کونسل ذاکر جعفر اور انکی اہلیہ سے ملاقات کرنی ہے،اس پر عدالت نے کہاکہ ٹھیک ہے دونوں میاں بیوی ملزمان کو کمرہ عدالت میں لے آئیں،بعدازاں عدالتی ہدایت پر کمرہ عدالت میں وکیل نے ملزمان سے ملاقات کی۔