Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان نے مزید 5 افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا

راولپنڈی :پاکستان نے پناہ لینے والے مزید 5افغان فوجیوں کو افغان...
شائع 29 جولائ 2021 09:21am

راولپنڈی :پاکستان نے پناہ لینے والے مزید 5افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،پاکستان نے مزید 5افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا، پاک افغان بارڈر پر محفوظ راستےکیلئےپناہ حاصل کرنےوالےافغان فوجیوں کو باجوڑ میں نوا پاس کے مقام پر 5بج کر 45منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

ان افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے 26جولائی کو درخواست کی تھی ،ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخل ہونےکی اجازت دی گئی تھی۔

اس سے قبل 5افسروں سمیت 46افغان فوجی 26جولائی اور 35افغان فوجی یکم جولائی کو واپس بھیجے گئے تھے، جنہوں نے پاکستان سے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی۔

ISPR

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div