Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دبئی میں کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر پاکستانیوں کو داخلے کی مشروط اجازت

دبئی میں داخلے کیلئے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں پر سے...
شائع 10 اگست 2021 11:51pm

دبئی میں داخلے کیلئے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں پر سے کورونا ویکسی نیشن کارڈ دکھانے کی شرط ہٹادی گئی۔

متحدہ عرب امارات نے اپنا نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔ہدایت نامے کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو اب ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کے بغیر اب وہاں پر داخلے کی اجازت ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق دبئی کے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت ہے ۔

تاہم مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ انٹری کیلئے اجازت نامہ کا حصول ممکن بنائیں ۔ جبکہ مسافروں پر چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ اور اڑتالیس گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کا دبئی پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ اس میں امارت کی قومیت رکھنے والے افراد کو ان شرائط سے بری الزمہ قرار دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پانچ اگست سے پاکستان ، بھارت ،نائیجیریا اور بعض دوسرے ممالک سے ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پرعاید پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ ہدایت نامے کا اطلاق نیپال ،نائیجریا، پاکستان ، سری لنکا، اور یوگینڈا کے شہریوں پر ہوگا۔

اس سے پہلے یواے ای نے چند ماہ قبل کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر جنوبی ایشیا اور افریقا کے بعض ممالک سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔

مزید اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ جن ممالک کی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے،وہاں کے مسافراپنے ہوائی اڈوں سے ٹرانزٹ پروازوں کے ذریعے جمعرات سے یواے ای کا سفراختیارکرسکیں گے ۔

ہدایت نامے کے مطابق اس کی شرط یہ ہوگی کہ انھیں اپنی روانگی سے 72 گھنٹے قبل کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔‘‘ نیپال ، سری لنکا اور یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ٹرانزٹ مسافروں پر بھی یواے ای میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔

Source: emirates.com

PCR test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div