Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

برآمدکنندگان کے ری فنڈ کے اجراء کیلئے اقدامات کی ہدایت

برآمدکنندگان کے ری فنڈ کے اجراء کیلئے اقدامات کی ہدایت وفاقی...
شائع 13 اگست 2021 07:14pm
کاروبار

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین سے برآمد کنندگان کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزراء، معاونین،وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ایف بی آرکو برآمدکنندگان کے ری فنڈ کے اجراء کیلئے اقدامات تیزکرنے کی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں گورنرسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آراوردیگراعلی حکام شریک ہوئے،کورونا وباء کے دوران برآمدکنندگان نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے بڑا کرداراداکیا ۔

برآمدکنندگان کودرپیش لیکوڈیٹی کی مسائل حل کئےجائیں گے ۔

ملاقات کے دوران عبدالرزاق داؤد نے کہا تجارتی خسارے میں کمی کیلئے برآمدات کے فروغ پرتوجہ دینا ہوگی،ویلیو ایڈڈ برآمدات بڑھانے کیلئے کوششیں مزید تیزکرنی ہوں گی ۔

شوکت ترین نے کہاکورونا کے دوران وزارت تجارت اورصنعت و پیداوارسمیت سٹیٹ بنک نے مثالی کردارادا کیا ۔ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے برق رفتارکوششیں کرنا ہوں گی ۔ ایف بی آر برآمدکنندگان کے ری فنڈ کے اجراء کیلئے اقدامات تیز کرے ۔ دوسری جانب گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8ارب ڈالرزرہا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرآگیا۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہامہنگائی کی رفتار دیکھیں تو پالیسی ریٹ افراط زر سے کم ہے۔ایک سال سے زائد پالیسی ریٹ کو اس لیول پر رکھاہے۔اپریل میں افراط زر 9.7 فیصد تھی۔ابھی بھی افراط زر کی شرح زیادہ ہے۔مہنگائی میں معمولی سی کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ انہوں نےکہاکورونا کے شروع میں جو اقدامات کئے اس کے نتائج سامنےہیں۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سوچ تھی کہ ابھی وباء دور نہیں ہوئی ہے۔اگر پالیسی ریٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو آہستہ آہستہ ہوگی۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہامئی اور جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔موسمی اثرات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا۔نئی درآمدات کی وجہ سے بھی کرنٹ اکاؤنٹ بڑھا۔فوڈ امپورٹ کا کافی اماؤنٹ رہا۔ کرنٹ اکاؤنٹ بڑھنے کی رفتارماضی کی نسبت کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div