Aaj TV News

BR100 4,452 Decreased By ▼ -219 (-4.69%)
BR30 17,607 Decreased By ▼ -1228 (-6.52%)
KSE100 43,497 Decreased By ▼ -1872 (-4.13%)
KSE30 16,839 Decreased By ▼ -737 (-4.19%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,285,631 377
DEATHS 28,745 8
Sindh 476,017 Cases
Punjab 443,240 Cases
Balochistan 33,488 Cases
Islamabad 107,765 Cases
KP 180,146 Cases

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ24 اکتوبر کو ہو گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ کے میچز17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے، راؤنڈ ون کے میچز 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے جبکہ سپر 12ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا 24 اکتوبر کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا، 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جبکہ 29 اکتوبر کودبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنے والی ٹیم سے ہوگا جبکہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھاگیاہے۔

آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔