کراچی: محرم کا جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر
کراچی عاشورہ محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، 10 ہزار پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے جبکہ 300 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی گئی۔
وزیر اعلٰی سندھ نے جلوس کا فضائی جائزہ لینے کے بعد سینٹرل پولیس آفس میں قائم مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیا،
نشرپارک میں عاشورہ کی مرکزی مجلس کے اختتام پر جلوس برآمد ہوا، جو ایم اے جناح روڈ ایمپریس مارکیٹ اور ریگل چوک سے گزر کر تبت سینٹر پہنچا، جہاں جلوس کے شرکا نے نماز ظہریں ادا کی۔
نماز کی ادائیگی کے بعد امریہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے۔ جلوس دوبارہ روایتی راستوں پر گامزن ہوا۔
وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ایڈمنسٹیر مرتضٰی وہاب کے ہمراہ جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔ جس کے بعد وزیراعلٰی سندھ سینٹر پولیس آفس پہنچے،
اس موقعے پر آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔
جلوس شام 5 بجے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے علم و تعزیے کے جلوس ایم اے جناح روڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔