Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

افغان لڑکیوں کی پانچ رکنی ربوٹکس ٹیم میکسییکو پہنچ گئی

افغانستان سے تعلق رکھنے والی آل گرل افغان روبوٹکس ٹیم کی پانچ...
شائع 25 اگست 2021 09:30pm

افغانستان سے تعلق رکھنے والی آل گرل افغان روبوٹکس ٹیم کی پانچ ارکان میکسیکو پہنچ گئیں۔

رائٹر کے مطابق میکسیکوسٹی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میکسیکوکی نائب وزیرخارجہ مارتھا ڈیلگاڈو نے افغان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا.

اس روبوٹکس ٹیم کا رضاکاروں کے ایک بین الاقوامی گروپ کی معاونت سے افغانستان سے انخلاء اور میکسیکو تک سفر ممکن ہوا ہے۔

14سال اور اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں اور خواتین پر مشتمل ٹیم روبوٹس کے بین الاقوامی میں شرکت کرے گی۔اس کو توقع ہے کہ وہ ایوارڈ جیتنے میں کامیان ہوجائے گی۔

اس ٹیم نے جنگ زدہ ملک میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد اوپن سورس، کم لاگت والے وینٹی لیٹر کی تیاری پر کام شروع کیا تھا۔

طالبان کے15 اگست کو افغانستان میں قبضے کے بعد سے ہزاروں افغان خواتین وحضرات بہترمستقبل کی تلاش میں نقل مکانی کرکے بیرون ملک جارہے ہیں اوراپنے وطن کے بجائے بیرون ملک پناہ گزینی کی زندگی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ہفتے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اورامریکی اتحادی طالبان کے ساتھ طے شدہ31 اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل تمام غیرملکیوں اورافغانوں کے انخلاء کےلئے کوشاں ہیں۔

میکسیکو کے وزیرخارجہ مارسیلو ایبراڈو نے 18 اگست کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے افغان مہاجرین بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کی پناہ کےلئے درخواستوں پرکارروائی شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں ایران میں میکسیکو کے سفیرگوئلرمو پونٹے آرڈریکا معاونت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے اس سے قبل 1996ء سے 2001ء تک افغانستان میں اپنی پہلی حکومت میں اسکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کردی تھی اورخواتین کو گھر سے باہرکام کرنے سے روک دیا تھا لیکن اس مرتبہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ہے۔

mexico

Afghan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div