Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شکی شوہر نے بیوی کا "مخصوص حصّہ" سی دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ہولناک اور دل دہلا دینے والی خبر...
شائع 29 اگست 2021 06:00pm
تصویر بزریعہ گُڈ فون
تصویر بزریعہ گُڈ فون

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ہولناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں شکی شوہر نے اپنی بیوی کے جسم کا "مخصوص حصّہ" سی دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرولی کے علاقے میں 45 سالہ خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے جسم کا مخصوص حصہ سی دیاہے۔

خاتون کے مطابق اس کا شوہر اس پر دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات کا شک کرتا تھا اسی لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ ملزم اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کرتا تھا کیونکہ اسے شک تھا کہ وہ اسی گاؤں کے ایک آدمی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھتی ہے، وہ اسے مارتا بھی تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) انیل سونکر کا کہناہے کہ حال ہی میں ، اس نے ایک بار پھر اسی مسئلے پر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا۔ اس نے پہلے اسے مارا پیٹا ، بعد میں اس کی شرمگاہ کو سی دیا۔ خاتون کسی طرح گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور شکایت درج کرائی۔'

خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ تو درج کرادیا ہے لیکن ساتھ ہی پولیس سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ سخت کارروائی کرنے کی بجائے شوہر کو صرف ڈانٹ کر چھوڑ دیا جائے۔

دریں اثنا ، ملزم فی الحال فرار ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div