Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بیروت کے نواح میں واقع فیکٹری میں دھماکا؛چارافراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقے برج...
شائع 30 اگست 2021 10:35pm

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقے برج البراجنہ میں ایک فیکٹری میں پیر کی سہ پہردھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

لبنان کے خبررساں ادارےکے مطابق برج البراجنہ کے علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔یہ دھماکا الشامی فیکٹری کے اندر ہوا۔اس فیکٹری میں پانی کے ہیٹر تیار کیے جاتے ہیں۔

تاہم خبر رساں ادارے نے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی. البتہ مقامی ذرائع نے خبر دی کہ فیکٹری کے اندر مزدورایک ٹینک کو ویلڈ کررہے تھے۔اس دوران میں وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے سے پلانٹ کے باہرکھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ٹینک دھماکے کے بعد ان پرجاگرا تھا۔

واضح رہے کہ لبنان کو اس وقت ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اس کے پیش نظر رہائشی علاقوں میں واقع متعدد فیکٹریاں اورکاروباری ادارے ایندھن کا ذخیرہ کررہے ہیں۔

لبنانی ریڈ کراس کے مطابق دو ہفتے قبل لبنان کے علاقے عکار میں تلیل کے مقام پر ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے کم سےکم 20 افراد ہلاک اور79 زخمی ہو گئے تھے۔

lebanon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div