Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ۔ ایل پی جی کی فی...
شائع 01 ستمبر 2021 12:08am
کاروبار

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ۔ ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 4 روپے 93 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8کلوکاگھریلو سلنڈر 58روپے8پیسےمہنگا ہوا ہے ۔

ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر نئی قیمت 2060روپے 15پیسے فروخت ہوگا۔ اگست میں ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر 2002روپے 7 پیسےکا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کااطلاق ستمبر 2021 کیلئےہوگا ۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے50پیسےفی لٹر کمی کردی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی گئی ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 118روپے30پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 03پیسے اور مٹی کے تیل 86 روپے 80پیسے ہوگئی۔

لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے کمی کے بعد 84روپے77پیسے ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div