Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

خورشید شاہ دو سال ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جیل منتقل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے...
شائع 04 ستمبر 2021 09:39am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

خورشید شاہ کو دو سال قبل 18ستمبر کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے کچھ دن بعد انہیں امراض قلب کی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ان کا علاج بھی جاری تھا۔

انہوں نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا، مگر عدالت نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت جیل میں نہ ہونے کی بنا پر رد کر دی تھی۔

دوسری جانب خورشید شاہ کو ہسپتال میں رکھنے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ کی درخواست بھی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں زیر سماعت ہے۔

خورشید شاہ دو برس سے این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال سے سینٹرل جیل سکھر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ ضمانت ہو سکے کیونکہ خورشید شاہ نے اپنی ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ، بیٹوں، داماد اویس شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت ہے اور خورشید شاہ کے بڑے بیٹے رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔

PPP

khursheed shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div