Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

افغان جنگ میں شامل سابق برطانوی فوجیوں کی خود کشی کی تحقیقات

افغانستان سے افراتفری میں ہونے والے انخلا کے بعد برطانیہ کی ...
شائع 07 ستمبر 2021 11:00am
تصویر: مارکو ڈی لارو/گیٹی امیجز
تصویر: مارکو ڈی لارو/گیٹی امیجز

افغانستان سے افراتفری میں ہونے والے انخلا کے بعد برطانیہ کی جانب سے افغان جنگ میں شریک سابق فوجیوں کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے رپورٹس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق برطانوی فوج اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا ان کے فوجیوں نے اپنی جانیں لیں یا نہیں، کیونکہ یہ افراد مبینہ طور پر افغانستان سے امریکی فوج کی زیر قیادت افراتفری میں ہونے والے انخلا سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

بیس سالہ جنگ میں ہزاروں انسانی جانوں اور کھربوں ڈالر کے زیاں کے بعد افغانستان میں طالبان کے تیزی سے ملک پر کنٹرول کے نتیجے میں امریکا نے ہنگامی بنیادوں پر انخلا کیا۔ افغانستان میں 457 برطانوی فوجی مارے گئے جو 2001 کے بعد مرنے والے اتحادی فوج کے ساڑھے تین ہزار فوجیوں کی تعداد کا مجموعی طور پر 13 فیصد ہے۔

جونیئر وزیر دفاع جیمز ہیپی نے ابتدائی طور پر اسکائی نیوز کو بتایا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے کچھ فوجیوں نے گزشتہ ہفتے اپنی جان لے لی۔

لیکن ہیپی نے بعد میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ تجزیہ غلط تھا۔ انہوں نے بی بی سی ٹی وی کو بتایا کہ ہم بہت بہت احتیاط سے جائزہ لے رہے ہیں کہ اس بات میں کس حد تک سچائی ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران برطانوی فوجیوں نے اپنی جان لی ہے یا نہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ہیپی نے غلط بات کی ہے اور افغانستان میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں میں انخلا کی وجہ سے خودکشی کے کسی واقعے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

afghan war

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div