Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آٹزم کے شکار بچے کی خوبصورت اذان نے لوگوں کو مبہوت کردیا

سعودی عرب میں آٹزم کے شکار ایک بچے نے اپنی خوب صورت آواز اور روشن...
شائع 08 ستمبر 2021 03:00pm
آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔ (تصویر: اسکرین گریب)
آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔ (تصویر: اسکرین گریب)

سعودی عرب میں آٹزم کے شکار ایک بچے نے اپنی خوب صورت آواز اور روشن چہرے سے اسمرض کو شکست دیدی۔ آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔

اس سعودی بچے کا نام صالح ہے اور اس کا ایک وڈیو کلپ نیوز چینل الاخباریہ پر نشر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں صالح مملکت کی ایک مسجد میں مائیکروفون پر پوری اذان دے رہا ہے۔ اس دوران مسجد میں موجود تمام افراد صالح کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آٹزم کا شکار بچوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ ہیلتھ سیکورٹی کونسل کے مطابق صحت سے متعلق بیمے کی دستاویز میں آٹزم کے علاج کی مد میں بچوں کے لیے 50 ہزار ریال تک کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔

کونسل کا کہنا ہے کہ دستاویز کی میعاد کے اندر 50 ہزار ریال تک کے اخراجات کی ادائیگی کی ضمانت دی گئی ہے۔

Viral Video

Saudi Arab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div