Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سی ویو پر پھنسا جہاز48 روز بعد کراچی بندرگاہ پہنچادیا گیا

کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کو 48 روز...
شائع 08 ستمبر 2021 11:16am

کراچی کے ساحل سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کو 48 روز بعد کراچی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب ہینگ ٹونگ کے کیپٹن عمر کی مدد کی دہائیاں پورٹ کنٹرول ٹاور نے سنی ان سنی کر دی تھیں لیکن آج صبح جہاز کو ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت بحری امور نے جہاز سے متعلق تحقیقات اب تک مکمل نہیں کی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سی ویو میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچادیا گیا تھا۔

کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 20 اور 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا، گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کے ریسکیو میں مرکزی کردار ادا کیا۔

karachi

karachi port

Ships

sea view

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div