Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نورمقدم قتل کیس:ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23ستمبر کو طلب

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2021 02:28pm

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23ستمبر کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں‌ نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے کیس کی سماعت کی ، مرکزی ملزم ظاہرجعفر ،والدین اور3 دیگرملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ 6 دیگرتھیرپی ورکس کےملزمان ضمانت پرہیں ،عدالت طلب کرلئے، جس پر عدالت نے کہا جوملزمان رہ گئےہیں ان کوآئندہ سماعت پرحاضری کیلئے بلارہے ہیں، جب تمام ملزمان کی حاضری لگ جائےگی تو چالان کی نقول تقسیم کریں گے۔

وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ سماعت کی درخواست دیں گے، جس پر عدالت نے کہا جب درخواست آئےگی توقانون کےمطابق دیکھ لیں گے۔

عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں ظاہرجعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے کہا تمام ملزمان کی حاضری کےبعدچالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div