Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'اسد عمر اور علی زیدی جیسے لوگ کراچی والے نہیں ہوسکتے'

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے میرے 35 دن میں...
شائع 12 ستمبر 2021 12:29am

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے میرے 35 دن میں بلدیہ عظمیٰ پر 35 سال حکومت کرنے والوں کی چیخیں نکل گئی، اسد عمر اور علی زیدی جیسے لوگ کراچی والے نہیں ہوسکتے، وسیم اختر جو ٹیکس 5 سال تک وصول کرتے رہے اب کس طرح اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔

برطانیہ کے بحری فوج کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت پہلی بار وفاقی وزرا پر برس پڑے۔

وہ بولے اسد عمر اور علی زیدی کراچی والے نہیں ہوسکتے۔ کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس کی وصولی پر وفاق کا تعاون حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پینتیس دن پر بلدیہ عظمیٰ پر 35 سال حکمرانی کرنے والوں کہ چیخیں نکل گئیں پیں، وسیم اختر بتائیں مینسیوپل ٹیکس وصول کرنا غلط ہے تو وہ پانچ سال تک یہ ٹیکس کیوں وصول کرتے رہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار اور کے الیکٹرک پر کے ایم سی کے واجبات سے بھی لاعلم نظر ائے۔