Aaj TV News

BR100 4,585 Decreased By ▼ -11 (-0.25%)
BR30 17,412 Decreased By ▼ -370 (-2.08%)
KSE100 44,924 Decreased By ▼ -94 (-0.21%)
KSE30 17,727 Decreased By ▼ -21 (-0.12%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,374,800 7,195
DEATHS 29,105 8
Sindh 526,899 Cases
Punjab 464,431 Cases
Balochistan 33,941 Cases
Islamabad 118,292 Cases
KP 185,340 Cases

کابل:افغان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کے جانے کے بعد آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ 27 نومبر کو ہوبارٹ میں شیڈول ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد شنواری نے ایک بیان میں کہا کہ کھیل کو منسوخ کرنا ثقافت اور مذہبی اقدار کو تبدیل نہیں کرے گا۔

حامد شنواری نے کہا کہ اگر آسٹریلیا کی طرح دیگر قومیں بھی افغان ٹیم سے میچ کا بائیکاٹ کرتی ہیں تو یہ افغانستان سے کرکٹ کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے ملک میں ثقافتی، مذہبی اور بدلتے ہوئے سیاسی ماحول میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے کو آئی سی سی کی جانب سے قبول کرنے پر کونسل کو سراہا جبکہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی متوازن کرکٹ ڈپلومیسی پر غور کرے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کی میزبانی پر رضا مندی آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہوگا، اس سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔