Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔ وفاقی...
شائع 13 ستمبر 2021 08:08pm

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وفاقی کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی۔ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کےلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور کریگی۔

کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی۔ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا، ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کےہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجینسی کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پینل سرچارج کی چھوٹ ، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔ دیا میر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی نجکاری کے دس اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق اور ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مقدمات کی اورسیز پاکستانیز سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div