Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فاتح امیدواروں کو مبارکباد

پی پی رہنما سعید غنی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فاتح حاصل...
شائع 14 ستمبر 2021 01:32am

پی پی رہنما سعید غنی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فاتح حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔

سعید غنی نے کہا وفاقی حکومت نئے قوانین کے زریعے میڈیااور عدلیہ کی آزادی پر کنٹرول چاہتی ہے پیپلز پارٹی اس عمل پر مزاحمت کرے گی تحریک انصاف آئیندہ انتخابت سے قبل نئی حلقہ بندیاں اور مردوم شماری کروائے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے آئیندہ انتخابات سے قبل نئی مردوم شماری کروانے کا مطالبہ کردیا اور کہا وفاقی حکومت جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو بے وقوف نہ بنائے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن تحریک انصاف کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، پیپلز پارٹی نے وہاں واضع برتری حاصل کی ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں ہمارا ایک امیدوار ایک ووٹ سے ہارا دوبارہ گنتی کی درخواست دینگے ہمیں تحریک انصاف کا شہر میں کام کروانے سے اعتراض نہیں اگر تحریک انصاف ہم سے پوچھ کر کام کروائے گی تو جعل سازی نہیں ہوگی۔

سعید غنی نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میڈیا اور عدلیہ کی بچی کچی آزادی پر کنٹرول چاہتی ہے ہم اس عمل پر مزاحمت کرینگے ۔

سعید غنی نے کا کہنا تھا کہ کووڈ میں ہم نے پیسوں کی تقسیم کا کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ، ہم نے مجمع لگانے پرمنع کیا تھا سندھ حکومت نے ویکسین خریدنے کے لیے بجٹ میں پیسے رکھے تھے، امداد کے طور پر آئی ویکسین پورے ملک میں تقسیم ہوئی وفاق صوبہ سندھ پر احسان نہ جتلائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div