Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان اور افغانستان میں سفارتی سطح کی پہلی باضابطہ مشاورت

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی سطح کی پہلی باضابطہ...
شائع 14 ستمبر 2021 07:53pm

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی سطح کی پہلی باضابطہ مشاورت ہوئی ہے ۔

کابل میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منصور خان نے کہاکہ امیرخان متقی کے ساتھ معاشی تعلقات، انسانی ضروریات کی فراہمی اور عوامی روابط پر تبادلہ خیال کیا-

دوسری جانب امریکا نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صورتحال پر ہماری مرضی کا کردار ادا کیا جائے، پاکستان کے کچھ مفادات ہمارے کیخلاف ہیں، پاکستان کو عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ خود کو عالمی برادری کیساتھ کھڑا کرے ، پاکستان کو وہ کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتے ہیں جو امریکا چاہتا ہے،افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں کسی بھی خطرے پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان سے شہریوں کے انخلاء کی کوششیں جاری رکھیں گے،افغانستان میں سفارتی مشن شروع کر دیا گیا ہے ،رواں سال 330 ملین ڈالر امداد افغانستان کو دیں گے۔

انٹونی بلنکن کا مزیدکہنا تھا کہ طالبان سے معاہدہ ہمیں پچھلی انتظامیہ سے ملا،معاہدے کی پاسداری نہ کرتے تو امریکی افواج پر حملوں کا خدشہ تھا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت آ گیا تھا کہ امریکا کی طویل جنگ کا خاتمہ کیا جاتا کیونکہ ہم نے افغانستان میں اپنے اہداف کو حاصل کر لیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div