Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک کے اٹھارہ اضلاع میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

این سی او سی سربراہ اسد عمر نے ملک کے چوبیس میں سے اٹھارہ اضلاع...
شائع 14 ستمبر 2021 08:23pm

این سی او سی سربراہ اسد عمر نے ملک کے چوبیس میں سے اٹھارہ اضلاع میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا،

اسد عمر کے مطابق چھہ اضلاع میں اعلیٰ سطح کی بندش مزید ایک ہفتے تک برقرار رہیں گی، جن اضلاع میں پابندیاں نافذ رہیں گی ان میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانا ہوں گی، ویکسین نہ لگوائی تو ہوٹلز، تقریبات، پارکس، جم میں شرکت پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 26,865 ہوگئی جبکہ مزید 2,580 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,210,082 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 082ہ وگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 045 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 15ہزار 654 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 69ہ زار040، اسلام آباد میں ایک لاکھ 03 ہزار 125، بلوچستان میں 32 ہزار 618، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 432 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 865 تک پہنچ گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div