Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کنٹونمنٹ الیکشن کے نتائج، وزیراعظم ناراض

وزیراعظم عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کچھ شہروں سے بہتر...
شائع 14 ستمبر 2021 11:15pm

وزیراعظم عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کچھ شہروں سے بہتر نتائج نہ آنے پر ناراض ہوگئے۔

انہوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور کے نتائج کی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا،ہدایت کی کہ پتا کیاجائے کہ شکست کی وجہ مہنگائی ہے یا پھر شہری سہولتوں کا فقدان؟ بڑے شہروں میں امیدواروں کے چناو، ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کچھ شہروں کے نتائج پر وزیراعظم ناراض ہوگئے۔

وزیراعظم نے بڑے شہروں کےنتائج کی رپورٹ تیار کرنےکاحکم دے دیا۔

کنٹونمنٹ الیکشن ، پی ٹی آئی 63 جبکہ ن لیگ 59نشستوں پرفاتح

ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ،جس کے مطابق تحریک انصاف 63نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن)59نشستوں پرفاتح قرار پائی۔

ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div