Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور کینیڈین ہم منصب میں ٹیلی فونک رابطہ

کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود...
شائع 18 ستمبر 2021 08:12pm

کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا ہے ، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کینیڈ ین ہم منصب کو افغانستان کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے کیے گئے حالیہ چار ملکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے کینیڈین وزیر خارجہ کے ساتھ، ہملٹن کینیڈا میں، پاکستانی کینیڈین شہری کی ہلاکت اور اس کے 63 سالہ والد فقیر علی کے اغواء کا معاملہ اٹھایا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے، کینیڈین حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔