Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن پر الزامات، 'پتاتھاکہ آپ بڑےمیاں کی ہاتھ کی گھڑی اورچھوٹےمیاں کی چھڑی ہیں'

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز،فضل الرحمان...
شائع 20 ستمبر 2021 08:00pm

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز،فضل الرحمان کوکتنے نوٹس ملے، پتاتھاکہ آپ بڑےمیاں کی ہاتھ کی گھڑی اورچھوٹےمیاں کی چھڑی ہیں، الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے۔

وزیرریلوےاعظم سواتی اوربابر اعوان نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کولوٹنےوالوں کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا، اپوزیشن لیڈرکےخلاف منی لانڈرنگ کےدرجنوں مقدمات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد ادارہ بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی میں بہت سی باتیں صیغہ رازمیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ راز پردےمیں ہے کہ آپ کا تقرر کس طرح کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکےتقررکیلئےاپوزیشن لیڈرسےمشاورت ضروری ہے،

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہراتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، الیکشن کمیشن نے مجھے نوٹس بھیجا۔

اعظم سواتی نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز،فضل الرحمان کوکتنے نوٹس ملے، پتاتھاکہ آپ بڑےمیاں کی ہاتھ کی گھڑی اورچھوٹےمیاں کی چھڑی ہیں، الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے۔

اس موقعے پر بابر اعوان نے کہا کہ ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پرحکومت آگےبڑھ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات عبوری حکومت نے کرانے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن اصلاحات متنازع بنانےکی کوشش ہورہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی ای وی ایم،آئی ووٹنگ کی بات کرچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div