'نیوزی لینڈ ٹیم کو آرمی کی سیکیورٹی دی تھی'
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کوآرمی کی سیکیورٹی دی تھی، نیوزی لینڈ ٹیم کچھ دن سےبےزاری کااظہارکررہی تھی۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس ای میل کاکہاجارہاہےوہ ٹیم کےجانےکےبعدکی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کوآرمی کی سیکیورٹی دی تھی، نیوزی لینڈ ٹیم کچھ دن سےبےزاری کااظہارکررہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نےافغانستان میں امن کیلئےاقدامات کیے، بھارت خطےمیں غیرذمہ دارانہ کرداراداکررہاہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ دنیاتسلیم کرتی ہےکہ بہترین ایجنسی پاکستان کی ہے، ٹیم کی واپسی سےمایوس نہیں ہوناچاہئے،
شیخ رشید نے مزید کہا کہ دنیا کاسکون افغانستان میں امن سےوابستہ ہے، ہم نےنیوزی لینڈکی پوری فوج سےزیادہ فوج ان کی ٹیم کیلئےلگائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کاماسٹرپلان ناکام ہوگیا ہے، بھارت اپنا سی پیک لاناچاہتاتھا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان اورافغانستان چین کیلئےاہم ممالک ہیں، ہم قومی وقار اورخوداری کےساتھ جیناچاہتےہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ لال مسجدوالوں کی 70لاشیں موجودہیں ،کوئی لینےنہیں آیا، رپورٹس کےمطابق70لاشیں پاکستانیوں کی نہیں،تاہم ٹی ایل پی کی طرح لال مسجدوالوں سےمذاکرات کیے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جومسئلہ ہے وہ مل بیٹھ کر حل ہوجائےتواچھاہے، معاملہ حل نہ ہوا توپاک آرمی اورادارےمضبوط ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان کی انسانی بنیادوں پرمدد رکھیں گے، ہم سمجھ گئےہیں کہ طالبان ایک حقیقت ہے، دنیا کوبھی طالبان کی حقیقت کوتسلیم کرناچاہئے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حقانی کوئی قبیلہ یا قوم نہیں ہے، عمران خان آئندہ الیکشن ای وی ایم سےچاہتےہیں، اپوزیشن نےالیکشن مہم شروع کردی ہے، حکومت کےپانچویں سال کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔