Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی ایئر لائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نےکویتی...
شائع 21 ستمبر 2021 02:37pm

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نےکویتی ایئرلائنزپرپابندی کاعندیہ دے دیا۔

کویت میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن پرپابندی پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) متحرک ہوگئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی سول ایوی ایشن کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پی آئی اے کی پروازوں کو کویت آپریشن کی اجازت نہ دی گئی توکویتی ایئرلائنزبھی پاکستان نہیں آسکیں گی۔

کویت میں قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے معاملے پر سی اے اے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے،کویتی پروازوں کی پاکستان آمدپرمکمل پابندی کاحق محفوظ رکھتےہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کوروناصورتحال کے باوجودکویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی،ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا، کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div