Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'نیب چیئرمین کو آٹا چینی ،سونامی ٹری، بنی گالہ ہاؤس اور ایل این جی میں اربوں کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی'

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنکھوں پر پٹی بندھے ہوئے...
شائع 21 ستمبر 2021 09:43pm

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنکھوں پر پٹی بندھے ہوئے چیئرمین نیب کو آٹا چینی ،سونامی ٹری، بنی گالہ ہاوس اور ایل این جی میں اربوں کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی ۔ نیب کی نواز شریف پر پریس ریلیز کا مقصد چیئرمین نیب کی توسیع کی درخواست ہے ۔ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کی نوازشریف کے حوالے سے پریس ریلیزکا مقصد چیئرمین نیب کی توسیع کی درخواست ہے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے ان کو آٹا چینی ،سونامی ٹری، بنی گالہ ہاؤس اور ایل این جی میں اربوں کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی روانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے، ن لیگ پارلیمان کے اندر اور باہر ان حکمرانوں کو گھربھجوا کر دم لے گی۔

وہ کہتی ہیں دھمکی کے ذریعے الیکشن اصلاحات کروائی جا رہی ہیں۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ نیب کو میڈیا ٹرائل کا حق کس نے دیا ہے، چیئرمین نیب کی توسیع کے خلاف اپوزیشن مل کرحکمت عملی اختیار کرے گی ۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے چئیرمین نیب کی توسیع کا آرڈیننس آنے کی صورت میں نیب کے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناٗاللہ کا کہنا تھا نیب پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے آرڈیننس جاری کیا تو رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع کیلئے ووٹ صرف وزیراعظم ہاؤس کو مضبوط کرنے کیلئے دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div