Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'اگر سیکیورٹی ادارے یوم آزادی کے دن شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو کیوں اتنا خرچہ کرتے ہیں'

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی...
شائع 21 ستمبر 2021 09:47pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی ادارے یوم آزادی کے دن شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو کیوں اتنا خرچہ کرتے ہیں، سانحہ مواچھ موڑ میں جو کوئی بھی ملوث ہے اس کے فوری بے نقاب کیا جائے۔

یوم آزادی کے دن بلدیہ ٹاون مواچھ موڑ پر دہشتگردی کا نشانہ بننے والے خاندان کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کو بے نقاب نا ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ مجرموں کو پکڑنے کے بجائے ٹالا جارہا ہے، اگر اہل خانہ احتجاج کرتے ہیں تو جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ شہر میں بدامنی پھیل رہی ہے، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کل بھی ایک نوجوان طالب علم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ خاندان کے سربراہ معراج سواتی نے اس موقع پر کہا کہ وہ مجرموں کو معاف نہیں کریں گے،، اور وہ اب تک کی حکومتی کاروائی سے مطمعن نہیں ہیں۔

سانحہ مواچھ گوٹھ، 13 افراد قتل

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر گرنیڈ حملے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے یہ تمام افراد نجی تقریب سے گھر لوٹ رہے تھےکہ نامعلوم افراد نے گرنیڈ سے حملہ کردیا۔

خاندان کے متاثرہ شخص کا کہنا تھا ہشتگروں نے جو ان کے ساتھ کیا آئندہ کسی اور کے ساتھ نہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div