Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سفارتی سطح پر احتجاج

پاکستان نے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر نیوزی...
شائع 21 ستمبر 2021 11:18pm

پاکستان نے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ سے سفارتی سطح پر۔شدید احتجاج کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کرکٹ سیریز اچانک منسوخ کرنے کے خلاف پاکستان نے سخت احتجاج کیا۔ہے-

نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفیر مراد اشرف جنجوعہ نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکام کے حوالے کیا۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے تھریٹ کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں.

پاکستان نے مسلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کی پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے-ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوست ممالک کو مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تیار کردہ ڈوزئیر اسلام آباد میں تعینات تقریبا تمام غیرملکی سفیروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

زرائع کا۔کہنا ہے کہ وزیرخارجہ۔شاہ محمود قریشی نیویارک اپنی ملاقاتوں میں یہ ڈوزئیر شیئر کرینگے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،سیریز منسوخ

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کرکٹ سیریز کو پر منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جانا تھا تا ہم میچ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز کو منسوخ کردیا ہے اور اس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتایا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div