Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیب کے بائیکاٹ کا عندیہ

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے چئیرمین نیب کی توسیع کا...
شائع 22 ستمبر 2021 12:46am

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے چئیرمین نیب کی توسیع کا آرڈیننس آنے کی صورت میں نیب کے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناٗاللہ کا کہنا تھا نیب پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے آرڈیننس جاری کیا تو رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع کیلئے ووٹ صرف وزیراعظم ہاؤس کو مضبوط کرنے کیلئے دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی دوبارہ تقرری سے متعلق ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی دوبارہ تقرری سے متعلق ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا ہک حاضر چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری کے دو طریقے ہیں، ایک طریقہ قانون سازی ہے اور دوسراموجودہ قانون میں ترمیم ہے، نیب قوانین میں ترامیم ہونی چاہیے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ایماندار ہیں اور قانون کے تحت کام کررہے ہیں۔

فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا نیب چیئرمین لگانا ہے جو غیرجانبدار ہو اور اس کی پرفارمنس بھی ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div