پاکستان کے نئی افغان حکومت سے رابطے
پاکستان کے نئی افغان حکومت سے رابطے جاری ہیں ۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور پاکستانی سفیر منصور احمد خان کی افغان وزیرخارجہ ملا امیر متقی اور وزیراطلاعات ملا خیراللہ خیر خواہ سے کابل میں ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
پاکستان کے نئی افغان حکومت سے رابطے جاری ہیں۔نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے مختلف افغان رہنماوں سے کابل میں ملاقاتیں ہین۔
پاکستانی حکام نے افغان وزیرخارجہ ملا امیر متقی اور وزیراطلاعات ملا خیراللہ خیر خواہ سے کابل میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
وزیراطلاعات ملا خیراللہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سفیر پاکستان منصور احمد خان کے ہمراہ افغان وزیراطلاعات وثقافت ملا خیراللہ خیرخواہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں مزید فروغ اور عوامی روابط کو مزید بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔
پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق آج کل چین و روس کے نمائندگان خصوصی کے ہمراہ کابل کے دورے پر ہیں۔
پاکستان، چین اور روس کے نمائندوں نے سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی مشترکہ ملاقات کی۔ملاقات میں افغان امن و استحکام پرمشاورت کی گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔