Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایف بی آر دفتر میں نامعلوم شخص اسلحہ لے کر داخل

کراچی کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس میں...
شائع 23 ستمبر 2021 09:02am

کراچی کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس میں بغیر اسٹیکر والی گاڑی کے ساتھ جب ایک نامعلوم شخص داخل ہوا تو وہاں موجود گارڈ نے اسے روکا، جس پر اس شخص نے تلخ کلامی شروع کر دی، اور ذرا دیر بعد اچانک اسلحہ نکال لیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی انچارج نے معاملے کی شکایت چیف کمشنر کو کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سال قبل بھی اس شخص کا لارج ٹیکس یونٹ میں اسی طرح جھگڑا ہوا تھا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ نہیں تھی، اس لیے ایف بی آر کے سیکیورٹی اہل کاروں نے اسے روکا تو اس وقت تک نامعلوم شخص نے اسلحہ نکال لیا۔

نامعلوم شخص نے گاڑی کھڑی کرنے پر گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی کی، اس نے اسلحہ نکال کر سیکیورٹی اہل کاروں کو دھمکیاں بھی دی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں اس شخص کو سنا جا سکتا ہے جو کہہ رہا ہے کہ میں ایس پی ہوں، تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔

معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کو دفتر کے اندر لینڈ کروزر پارک کرنے سے روکا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا، ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے سیکیورٹی اہل کاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

FBR

Viral Video

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div