بیٹے کی شادی پر پہنے "خاتون کے لباس" نے خوشیاں مٹی میں ملا دیں
امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی میں سفید عروسی جوڑا پہن کر بیٹے اور بہو کی شادی کی خوشی مٹی میں ملا دیں۔
اپنی ساس کی اس حرکت پر دل گرفتہ لڑکی نے ویب سائٹ "Reddit" پر بتایا کہ جب میری ساس اپنے لیے سفید عروسی جوڑا خرید کر لائی تو ہم نے اسے منع کیا کہ وہ یہ لباس ہماری شادی پر نہیں پہنے گی۔
لڑکی نے بتایا کہ 'میں نے اپنی ساس کا یہ لباس چھپا بھی دیا تھا لیکن اس نے کسی طرح لباس تلاش کر لیا اور وہی پہن کر شادی کی تقریب میں آگئی اور آتے ہی الٹا مجھے مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا کہ میں نے لباس چھپا کر اس کی بیٹے کی شادی کی خوشی غارت کرنے کی کوشش کی ہے۔'
اس پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس ساس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک خاتون نے لکھا ہے کہ اگر اس عورت کو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا اتنا ہی شوق تھا تو خود ایک بار پھر شادی کرکے دلہن بننے کا شوق پورا کرلے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔